یونس خان نے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا

October 14, 2015 2:51 pm0 commentsViews: 19

جاوید میاں داد کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف19 رنز درکار تھے جو کل کے میچ میں پورے کر لیے
نیا ریکارڈ بنانے پر یونس خان بہت خوش ہیں، کنگ خان کا خطاب بھی مل گیا
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کا اعزاز حاصل کرلیا۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ قائم کرنے پر یونس خان کو کنگ خان کا خطاب دید یا ہے انہوں نے یہ اعزاز لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کے 8832 بنا کر حاصل کیا۔ یونس خان کو انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کا کامیاب ترین بلے باز بننے کیلئے19 رنز درکار تھے۔ محمد حفیظ آئوٹ ہونے کے بعد یونس خان ابو ظہبی ٹیسٹ میں میدان میں اترے تو انہیں میانداد کا آٹھ ہزار 832 رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف19 رنز درکار تھے۔ انہوں نے شاندار انداز میں معین علی کو چھکا لگا کر میاندار کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے سب سے کامیاب بلے باز کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ جاوید میانداد کے پاس تھا۔ ان کے رنزوں کی تعداد8832 ہے جبکہ یونس خان نے اس اعزاز کو حاصل کرنے سے قبل101 ٹیسٹ کی108 اننگز میں54.07 کی اوسط سے8814 رنز بنائے تھے جس میں30 سنچریاں اور29 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Tags: