یوٹیلیٹی اسٹورز سے سستی اشیاء غائب، عوام نے خریداری ختم کر دی

October 14, 2015 2:53 pm0 commentsViews: 41

آٹا، چینی اور کم قیمت اشیاء پرچون دکانداروں کو فروخت کرنے لگے، عوام سستی اشیاء سے محروم
تمام یوٹیلیٹی اسٹوروں پر کم آمدنی والے طبقے کی خریداری میں کمی، ملازمین کی ملی بھگت سے اسٹور خالی ہو گئے
کراچی( کامرس رپورٹر) یوٹیلیٹی اسٹورز شہر بھر میں غیر فعال، کم آمدنی والے طبقے نے ضروری اشیاء کی عدم دستیابی اور غیر معیاری مصالحہ جات کی فروخت کے خلاف یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری ختم کر دی کراچی کے دو سو سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چون دکانداروں کے آلہ کار بن گئے کارپوریشن حکام اور ملازمین کی ملی بھگت سے چینی، آٹا غائب سبسڈی کا رواج ختم اسٹورز کو کم قیمت فروخت ہونے والی اشیاء دکانداروں کو منتقل، تفصیلات کے مطابق کراچی کے200 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ کئی ماہ سے اشیاء ضروریہ کی خریداری سے کم آمدنی والے شہریوں کو محروم کیا جا رہا ہے جبکہ اسٹورز کو مقررہ کوٹے کے مطابق آٹا، چینی دالیں اور دیگر اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقائی گروسری کے دکانداروں نے یوٹیلٹی اسٹورز کے منیجرز اور ملازمین کی ملی بھگت سے آٹا، چینی، چاول اور دالوں کا اسٹاک خریدنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ جس سے ان یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کیلئے یہ اشیاء خورونوش کی قیمتیں بازار کی قیمتوں کے مساوی ہوگئی ہیں۔

Tags: