قومی ایئرلائن کے دو میزبان چوری کے موبائل اسمگل کرتے ہوئے گرفتار

October 14, 2015 2:52 pm0 commentsViews: 25

لندن سے اسلام آباد آنیوالے پرواز سے ایئرہوسٹس صائمہ بٹ اور فلائٹ اسٹیورٹ ندیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا
انتظامیہ نے دونوں کو نوکریوں سے برطرف کردیا، اسمگلنگ کے الزام میں اب تک ایک درجن سے زائد ایئرہوسٹس برطرف ہوچکی ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ایئر لائن ( پی آئی اے )کے مزید2میزبانوں کو موبائلز اسمگل کرنے پر لندن میں گرفتار کرلیا گیا۔ منگل کو لندن سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 786 پر لندن ایئر پورٹ سیکورٹی حکام نے چوری کے موبائل اسمگل کرنے پر ایئر ہوسٹس صائمہ بٹ اور فلائٹ اسٹیورٹ محمد ندیم انور کو گرفتار کرلیا اور ان سے تفتیش شروع کردی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد دونوں کیبن کریو عملے کو فوری طورپر نوکریوں سے برطرف کر دیا۔ پی آئی اے کے رواں سال بیرون ملک کسٹم حکام کے ہاتھوں موبائل فونز اور دیگر ممنوعہ اشیاء اسمگل کرتے ہوئے پکڑے جانے والے ایک درجن کے لگ بھگ فضائی میزبانوں اور فلائٹ اسٹیورٹ کو نوکریوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔

Tags: