گلشن اقبال‘ ڈاکوئوں نے 2 طالبات کو لوٹ لیا

October 14, 2015 2:59 pm0 commentsViews: 26

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں مسلح ملزمان ڈینٹل کالج کی2 طالبات سے اسلحے کے زور پرموبائل فون نقدی اور قیمتی دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال بلاکB/13 یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی 2 طالبات سے سرعام موبائل فون نقدی اور دیگر قیمتی دستاویزات چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ مسلح ملزمان ٹولی کی شکل میں صبح اور شام کے اوقات میں سڑکوں پرموجود رہتے ہیں اور خواتین سے آزادانہ لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔

Tags: