ود ہولڈنگ ٹیکس ‘تاجر حکومت مذاکرات آج ہوں گے

October 14, 2015 2:59 pm0 commentsViews: 15

لاہور( نیوز ڈیسک) ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے آج(بدھ کو) تاجر رہنمائوں اور حکومتی ٹیم کے درمیان حتمی مذاکرات ہوں گے۔ حکومتی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے جس میں چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ‘ ہارون اختر‘ ایم این اے پرویز ملک ‘ایم این اے میاں منان اور ایف بی آرکے افران شامل ہوں گے۔ آل پاکستان انجمن تاجران کی طرف سے صدر اجمل بلوچ ‘چیئرمین خواجہ ورفیق و دیگر نمائندگی کریں گے۔ مذاکرات آج دوپہر ایف بی آر آفس میں ہوں گے۔

Tags: