مسلمان گائے ذبح کریں نہ گوشت کھائیں‘ وشوا ہندو پریشد کی دھمکی

October 14, 2015 3:01 pm0 commentsViews: 26

جموں( یو پی پی) مقبوضہ کومیر میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد نے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ گائے ذبح کریں نہ ہی بڑا گوشت کھائیں ورنہ سنگین صورتحال کا سامنا کرناپڑیگا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وشوا ہندو پریشد مقبوضہ کشمیر کے سرپرست رامانت دوبے نے جموں میں جاری بیان میں کہا کہ گائے کے ذبیح یا بڑا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پرسکتا ہے۔

Tags: