افغان طالبان کا قندوز کے بعد غزنی شہر پر حملہ

October 14, 2015 3:07 pm0 commentsViews: 25

طالبان جنگجوئوں اور افغان فوج کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ، طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے قندوز کے بعد غزنی شہر پر کئی اطراف سے حملہ کردیاہے جس کے بعد افغان فوج اور طالبان جنگجوئوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔61 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات افغان طالبان نے صوبہ غزنی کے دارالحکومت پر کئی اطراف سے حملہ کردیا جس کے بعد افغان طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے‘ دوسری جانب افغان حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے اس علاقے میں طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا‘ اس لئے قریبی صوبوں سے مزید فوجی دستے وہاں پہنچ گئے تھے۔

Tags: