پانچ روپے کا نیا سکہ کل جاری کیا جائے گا

October 14, 2015 3:06 pm0 commentsViews: 159

نئے سکے کا وزن تین گرام ہے جس پر اردو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان بھی کندہ ہے
کراچی( کامرس رپورٹر) اسٹیٹ بینک پانچ روپے کے نئے سائز اور تبدیل شدہ بھرت کا سکہ جاری کریگا‘ یہ سکے ایس بی بی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ آفیسز کے ایسکچینج کائونٹرز سے 15 اکتوبر 2015 ء سے جاری کئے جائیں گے‘ سکے کا وزن3 گرام ہے اس میں29 فیصد تانبا ‘20فیصد جسد اور ایک فیصد نکل ہے‘ اس کا قطر18.5 ملی میٹر ہے‘ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ ہے جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے‘ ستارے اور ہلال کے اوپر کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’ اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کندہ ہے‘ ہلال کے نیچے اور گندم کی بالائی طرف خم کھائی ہوئی دوبالیوں کے اوپر عدوی صورت میں سن اجرا درج ہے۔ سکے کے پورے کنارے پر چھوٹے دانوں کا دائرہ ہے۔ سکے کا پچھلا رخ دائروی صورت میں پھولوں سے آراستہ ہے‘ ستارے کے وسط میں سکے کی عرفی مالیت( فیس ویلیوں) کا عدد(5) نمایاں صور ت میں اور لفظ ’’ روپیہ‘‘ اردو میں کندہ ہے۔ سکے کے پورے کنارے پر چھوٹے دانوں کا دائرہ ہے۔ واضح رہے کہ پانچ روپے کا موجودہ سکہ بھی قانونی ہے اور نئے سکے کے ساتھ وہ بھی بدستور گردش میں رہے گا۔

Tags: