ٹھٹھہ، پیپلزپارٹی کے رہنما کے بیٹے سمیت2 افراد ڈوب کر ہلاک

October 14, 2015 3:06 pm0 commentsViews: 18

پیپلزپارٹی کے رہنما حفیظ ملاح کا بیٹا عنایت مچھلی کا شکار کرتے ہوئے اچانک نہر میں گر گیا
کورنگی کا رہائشی35 سالہ اکرم منہ دھوتے ہوئے پائوں پھسلنے سے نہر میں ڈوب گیا، لاشیں برآمد
ٹھٹھہ( یو پی پی) کیٹی بندر کے قریب پیپلز پارٹی کے رہنما کا 13سالہ بیٹا مچھلی کا شکار کرتے ہوئے دوب گیا جبکہ گجو کے قریب نہر میں ڈوب کر کراچی کا نوجوان جاں بحق ہوگیا‘ تفصیلات کے مطابق کیٹی بندر کے نزدیک پیپلز پارٹی کے رہنما حفیظ ملاح کا 13 سالہ بیٹا عنایت مچھلی کا شکار کررہا تھا کہ اچانک دریا میں جاگرا اور ڈوب گیا‘ لڑکے کو دوبتا دیکھ کر مقامی غوطہ خوروں نے پانی میں چھلانگ لگادی اور چند گھنٹے بعد مچھلی کے جال میں پھنسی ہوئی لاش نکال لی‘ دوسری جانب گجو کے قریب کے ڈی اے نہر میں کراچی کورنگی کا رہائشی 35 سالہ اکرم منہ دھورہا تھا کہ پائوں پھسل جانے سے نہر میں جا گرا اور ڈوب کر ہلاک ہوگیا‘ واضح رہے کہ ٹھٹھہ کی مختلف نہروں میں ایک ماہ کے دوران ایک درجن سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔

Tags: