فلمسٹار میرا نے لاہور چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا

October 14, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 25

لاہور( کلچرل ڈیسک) فلمسٹار میرا نے لاہور چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ فلمسٹار میرا جو کہ لاہور میں کام نہ ہونے کی وجہ سے کراچی منتقل ہورہی ہیں۔ میرا نے کہا کہ لاہور میں اب شوبز انڈسٹری ویسی نہیں رہی جو ماضی میں ہوتی تھی۔ اہم ایک وقت میں کئی کئی فلموں کی عکس بندی میںمصروف رہتے تھے جبکہ اب تو بہت کم کام ہوتا ہے۔ اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کراچی شفٹ ہوجائوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان پر بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

Tags: