یری آواز اچھی ہے اپنے لیے کسی گلوکار کی ضرورت نہیں، سلمان خان

October 14, 2015 3:07 pm0 commentsViews: 36

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی آواز اچھی ہے جوٹیکنالوجی کی مدد سے اور بہتر ہوسکتی ہے اور انہیں اپنے لئے گلوکار کی ضرورت نہیں۔ بالی ووڈ لائف کے مطابق حال ہی میں سلمان خان کو گلوکاری کے ایونٹ میں مدعو کیا گیا تھا جس کے میزبان ہندوستانی گلوکار سونو نگم تھے۔ا س ایونٹ کے دوران سلمان خان کو جب اسٹیج پر دعوت دی گئی تو اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بلانے کیلئے کسی پلے بیک گلوکار کی ضرورت نہیںہے۔ سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی آواز اچھی ہے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر ہوسکتی ہے اور وہ اپنے گانے خود گا سکتے ہیں۔ سلمان خان کے مطابق گلوکاروں کا کام نہایت آسان ہوتاہے۔ سلمان کی اس بات کو سننے کے بعد وہاں موجود شو کے میزبان سونو نگم کو ان کی یہ بات پسند نہ آئی جس کے بعد ایونٹ میں سلمان اور سونوکا آگے ہونیوالا ایک سیگمنٹ منسوخ کرناپڑا ۔ یاد رہے کہ سلمان خان اس سے قبل اپنی فلم ’’کک‘‘ اور ہیرو‘‘ میں گانا گاچکے ہیں۔

Tags: