رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

October 14, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 28

شیر شاہ سے گرفتار ملزم شبیر احمد نے سہراب گوٹھ میں حملہ کرکے دو رینجرز اور ایک ٹریفک اہلکار کو قتل کیا تھا
اتحاد ٹائون پولیس کا محمد پور کالونی میں آپریشن39 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
کراچی( کرائم رپورٹر) کائونٹر ٹیررازم پولیس کی ٹیم نے شیر شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیر احمد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک پستول اور دستی بم برآمد کرلیا۔ انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ملزم نے سال 2012میں سہراب گوٹھ الآصف کے قریب رینجرز پر حملہ کیا تھا جس میں دو رینجرز اہلکار اور ایک ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے شاہراہ فیصل کے علاقے میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان کے قتل میں بھی اسکی وابستگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے دین محمد گروپ سے ہے اور اسکے دیگر ساتھی پولیس کارروائیوں میں مارے جاچکے ہیں ۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔رسالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نظام الدین عرف گاندھی عرف مانے کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور چار رائونڈ برآمد کرلیے ، عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران عرف علی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی ، اتحاد ٹائون پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر محمد پور کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی اس دوران علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرنے کے بعد پولیس نے 39 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے ،کورنگی پی او لنک روڈ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام نبی افغانی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ رضویہ پولیس نے کارروئیکرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے قبضے سیا سلحہ برآمد کرلیا۔

پی این ٹی کالونی میں آپریشن،15 مشتبہ افراد گرفتار
لیاقت نیشنل اسپتال کے قریب سے سی ٹی ڈی کا جعلی افسر زخمی حالت میں پکڑا گیا
گلستان جوہر کامران چورنگی سے دو ملزمان گرفتار ، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں
کراچی(کرائم رپورٹر) رات گئے پولیس کاررائیوں کے دوران ایک جعلی سی ٹی ڈی افسر،تین ٹارگٹ کلراور ایک منشیات فروش کو دھرلیاگیا،جبکہ پی این ٹی کالونی میں آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نیو ٹائو ن پولیس نے لیاقت نیشنل اسپتال کے قریب سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں سی ٹی ڈی کے جعلی افسرذاکر حسین کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی،جو ملزم نے موقع پر ایک شہری سے لوٹی تھی۔سی ٹی ڈی انوسٹی گیشن پولیس نے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3ملزمان منیرشاہ ،عبدالفتح اور رحیم کوگرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول اور دوٹی ٹی پستول برآمد کرلیے،پولیس کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور کارلفٹنگ سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔فرنٹئیر پولیس چوکی کی نفری نے ککر گراؤنڈ فرنٹئیر کالونی میں چھاپہ مارکر ملزم غلام فرید کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔گذری پولیس نے پی این ٹی کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ،منشیات ودیگر سامان برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان میں مفرور اور اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔

پولیس نے100 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (کرائم رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 100ملزموں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں 24گھنٹوں کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے10ملزموں کو گرفتار کرلیا ، کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزموں میں منشیات ایکٹ، اسلحہ ایکٹ، مفرور و اشتہاری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں جن کے قبضے سے 14پستول، ایک دستی بم،4268گرام چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

ملیر کالا بورڈ سے بھاری
تعداد میں اسلحہ برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ملیر کالا بورڈ اے ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے زمین میں دفن بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کریا۔

Tags: