موسیٰ کالونی کے مکینوں کا بجلی اور پانی کی بندش پر احتجاج

October 14, 2015 3:09 pm0 commentsViews: 24

احتجاجی مظاہرے کے باعث ٹریفک جام ہو گیا، دو گھنٹے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا
کراچی(کرائم رپورٹر) موسیٰ کالونی کے مکینوں نے پانی کی بندش اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرہ کیا،جس کے سبب ٹریفک جام ہوگیا۔،مظاہرین کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ اور کے الیکڑ ک انتظامیہ کو متعدد بار شکایات درج کرائی گئیں مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی جس پر اپنا حق لینے کیلئے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا پڑا،مذکورہ احتجاج دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا جس کے سبب ضیاء الدین اسپتال سے کریم آباد پل تک کی سڑک پر ٹریفک معطل رہا جس کے سبب اطراف کی ذیلی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو ٹریفک جام کے سبب سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا،بعدازاں پولیس نے موقع پرپہنچ کر بات چیت کے بعد مظاہرین کو منتشر کرکے سڑک ٹریفک کیلئے کھول دی۔

Tags: