فیس بک کا صارفین کیلئے آن لائن شاپنگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

October 14, 2015 3:11 pm0 commentsViews: 34

سان فرانسسکو(اے پی پی )فی بک نے اپنے صارفین کے لیے آن لائن شاپنگ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فیس بک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس معاہدے کے لیے امریکی صارفین کے لیے فیس بک کے مین پیج پر تجرباتی طور پر شاپنگ ٹیب کااضافہ کردیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے لوگ سہولت کے ساتھ ڈسکائونٹ قیمتوں میں مختلف اشیاء خرید سکیں گے اور ان کو آن لائن دوسری ویب سائٹ پر جاکر شاپنگ نہیں کرنی پڑے گی۔ لوگ زیادہ تر ایسی ہی اشیاء اور متعلقہ اشتہارات کی کھوج میں ہوتے ہیں۔ اس سے نہ صرف فیس بک کی مزید مقبولیت بڑھے گی بلکہ تشہیر میں بھی اضافہ ہوگا۔ اگر اس کے نتائج مثبت رہے تو فیس بک مزید فیچر کا اضافہ کرے گا۔

Tags: