محرم کی آمدپر پولیس اور ینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ

October 15, 2015 12:42 pm0 commentsViews: 18

فلیگ مارچ میں پولیس اور رینجرز کے موٹرسائیکل سوار دستوں نے حصہ لیا، دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم نظر آئے
سیکورٹی خدشات موجود ہیں، دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے پولیس اور رینجرز تیار ہے، ایس ایس پی شرقی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محرم الحرام کی آمدپر ضلع شرقی میں پولیس اور رینجرز نے فلیگ مارچ کیا،ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات موجود ہیں لیکن پولیس ،دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اور رینجرز کے اعلیٰ افسر کی قیادت میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ میں ضلعی شرقی کے ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے علاوہ پولیس اور رینجرز کے موٹرسائیکل سوار دستوں نے بھی حصہ لیا۔ ایس ایس پی شرقی جاوید جسکانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی خدشات موجود ہیں۔ فلیگ مارچ کا مقصد ،تن دھی کے ساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلانا ہے اور پولیس دہشت گردوں سے ہمہ وقت سامنا کرنے اور انکی سرکوبی کے لئے تیار ہے۔

محرم الحرام پولیس کمانڈوز تعینات اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت
جلوسوں کی گذر گاہوں پر آنے والی عمارتوں‘ دکانوں اور سبیلوں کی اسکریننگ کیلئے اقدامات کئے جائیں
محرم الحرام کے دوران ٹریفک پلان پر عملدرآمد ممکن اور اہم شاہراہوں و متبادل راستوں پر پولیس تعینات کی جائے‘ آئی جی سندھ
کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی غلام حیدر جمالی نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام دستیاب وسائل افرادی قوت اور لاجسٹکس کو استعمال میں لاتے ہوئے محرم 2015 کے سکیورٹی اقدامات کو ہر سطح پر نہ صرف ٹھوس اور موثر بنایا جائے بلکہ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیشن سراغ رسانی ریکی اور انٹیلی جینس کے دیگر اداروں و ایجنسیوںسے مستقل رابطوں جیسے امور کی بدولت بروقت پولیس کو حرکت میں لاکر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ جیسے بنیادی فرائض پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کی گذرگاہوں پر آنیوالی عمارتوں،دکانوں،اور قائم کی گئی سبیلوں کی اسکریننگ کے لئے خاطرخواہ اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ گذرگاہوں سے ہر قسم کی پارکنگ مناسب فاصلوں پر رکھنے اور ان کی کڑی نگرانی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ تمام حساس علاقوں میں ہونیوالی مجالس کے مقامات پر ایلیٹ فورس ریپڈ ریسپانس فورس کے کمانڈوز کی تعیناتیوں کے علاوہ جلوسوں کی مرکزی اجتماع گاہوں اور مرکزی جلوس کے ہیڈ اینڈ ٹیل اور اطراف میں بھی پولیس کمانڈوز کی ڈپلائمنٹ کو یقینی بنایا جائے علاوہ ازیں اضافی نفری کے لئے سندھ ریزرو پولیس کی تعیناتی اور ہیڈ کوارٹرز میں دستیاب پلاٹونز کو بھی الرٹ رکھنے کے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ محرم کے موقع پر ٹریفک کی روانی کے لئے مرتب کردہ ٹریفک پلان پر عمل درآمد کو ممکن بناتے ہوئے بالخصوص اہم شاہراہوں ٹریفک لائٹس سگنلز جنکشنزاورمتبادل راستوں پر پولیس افسران و اہلکاروں کی ڈپلائمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔

Tags: