محرم کا چاند نظر آگیا عاشورہ24 اکتوبر کو ہوگا‘ آج تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے

October 15, 2015 12:44 pm0 commentsViews: 32

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے‘ یوم عاشور ہفتہ 24 اکتوبر کو ہوگا‘ دوسری جانب خیبر پختونخوا کی حکومت نے آج چھٹی کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ میں محض کراچی کے تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج
نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر المومنین خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق ؓ کا یوم شہادت آج ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ جماعت اہلسنت، جمعیت علماء پاکستان اور دیگر جماعتوں کی جانب سے محافل، جلوسوں، کانفرنسوں اور سیمنیارز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سید نا فاروق اعظم ؓ کی عالم اسلام کیلئے گراں قدر خدمات پر بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جائے۔

Tags: