گرفتاری سے چند گھنٹے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر عاصم کو فرارکرانے کی کوشش کی تھی

October 15, 2015 12:45 pm0 commentsViews: 21

وزیراعلیٰ ہائوس بلا کر کہا تھا جتنی جلدی ہوملک سے باہر چلے جائو
میرے بہت تعلقات ہیں فرار ہونا زیب نہیں دیتا، ڈاکٹر عاصم کا جواب
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو گرفتاری سے چند گھنٹے قبل ملک سے فرار کرانے کی کوشش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ڈاکٹر عاصم کو وزیراعلیٰ ہائوس بلا کر کہا کہ جتنا جلدی ہوسکے ملک سے باہر چلے جائو کیونکہ تمہاری گرفتاری کا اندیشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے جواب میں کہا کہ میرے بہت تعلقات ہیں فرار ہونا زیب نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کراچی آپریشن کے متعلق اپیکس کمیٹی کے کپتان ہیں۔ انہوں بطور کپتان کراچی آپریشن سے متعلق ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔

Tags: