کراچی پولیس کو 500 بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی

October 15, 2015 12:53 pm0 commentsViews: 25

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) آرمی چیف راحیل شریف نے قومی ایکشن پلان اور ٹارگٹڈ آپریشن میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی کیلئے کراچی پولیس کو پانچ سو بلٹ پروف جیکٹس فراہم کر دی ، یاد رہے کہ جب سے دونوں آپریشن شروع ہوئے ہیں اس وقت سے اب تک 254 پولیس والے دہشت گردوں تخریب کاروں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ آئی جی غلام حیدر جمالی نے 500 بلٹ پروف جیکٹس گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں، ناکوں اور چوکیوں پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے اہلکاروں اور افسران کو فراہم کر دی ہیں۔

Tags: