پی آئی اے کے 8 طیارے ناکارہ ہوگئے

October 15, 2015 12:50 pm0 commentsViews: 16

کراچی( نیوز ڈیسک) پی آئی اے کے آٹھ طیارے ناکارہ ہو کر آپریشن سے باہر ہوگئے۔ ایک اے ٹی آر طیارے کو ناکارہ ہوئے 18 ماہ ہو چکے ہیں جو اب تک آپریشن میں نہیں لایا جا سکا ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ایک بوئنگ 777، تین ایئر بس اے310 اور چار اے ٹی آر طیارے ناکارہ حالت میں ہیں اور آپریشن میں نہیں ہیں ان طیاروں کی فضائی آپریشن میں لانے کیلئے آٹھ انجن اور دیگر پرزوں کی ضرورت ہے جس کا ایئر لائن بر وقت بندوست نہیں کر سکی ہے ایئر لائن انجینئرنگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کو جلد کار آمد بنانا بہت ضروری ہے۔

Tags: