پیپری فلٹر پلانٹ سے ملیر کیلئے پائپ لائن کی تنصیب کا کام مکمل

October 15, 2015 12:57 pm0 commentsViews: 26

منصوبے سے ملیر کے عوام کو پانی کی فراہمی یقینی ہو جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ کو وزیر بلدیات کی بریفنگ
کراچی ( سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات او چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ نے پپری فلٹر پلانٹ سے ملیر کے لئے ڈالی جانیوالی 23کلومیٹر طویل 36انچ قطر کی لائن کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ36انچ قطر کی پائپ ڈالنے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر کی جانب سے معمولی نوعیت کے باقی ماندہ کام بھی فوری طور پر مکمل کئے جارہے ہیں، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ اس کی ٹیسٹنگ وغیرہ کا مرحلہ جلد مکمل کرلیں تاکہ اس کا افتتاح کیا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی تکمیل سے ملیر سعودآباد اور قرب و جوار کے علاقوں کو پانی میسر آسکے گا ،دریں اثناء ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر کنسلٹنٹ فرم Mott Macdonald اور کنٹریکٹر کریسنٹ کمپنی و سہارا تعمیرات کو ہدایت کی ہے کہ باقی رہ جانے والے کام، ٹیسٹنگ سمیت کم سے کم وقت میں مکمل کرلئے جائیں تاکہ موسم گرما سے قبل ملیر کے لوگوں کو اضافی پانی میسر آسکے۔

گھریلو پانی کنکشن کا کاروباری استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائی شروع
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹر بورڈ کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں گھریلو کنکشن سے پانی کا تجارتی استعمال کرنے والوں کے خلاف واٹر بورڈ کا محکمہ ریونیو اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ خصوصی مہم کا آغاز کر رہا ہے۔

Tags: