شہری انتظامیہ کا کریک ڈائون جاری، 308 اشتہاری بورڈ اتار دئیے

October 15, 2015 12:58 pm0 commentsViews: 34

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ لوکل ٹیکس نے غیر قانونی اور خلاف ضابطہ اشتہاری ہورڈنگز کے خلاف کارروائی جاری رکھی اور 8 اکتوبر سے 13 اکتوبر 2015ء کی شب تک شارع فیصل ، شیر شاہ سوری روڈ نارتھ ناظم آباد سے 43 ہورڈنگز جبکہ شارع فیصل سے70 پول سائن، 150 بینرز اور اسٹیمرز اور45 ڈائریکشن بورڈ بھی اتار دئیے۔

10 محرم الحرام تک بلدیہ عظمیٰ میں ایمر جنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے فائر بریگیڈ کی18 خراب گاڑیوں کو5 محرم الحرام سے قبل مرمت کرنے ، فائر بریگیڈ کو بین الاقوامی معیار پر لانے کیلئے200 فائر ٹینڈرز اور6 اسنارکل خریدنے کیلئے فوری طو ر سمری تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Tags: