گلشن اقبال کورٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ

October 15, 2015 1:00 pm0 commentsViews: 17

کراچی( اسٹاف رپورٹر) عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال ایس پی گلشن آفس کے قریب اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے پاس واقع کورٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں بدھ کی دوپہر زور دار دھماکہ ہوگیا، دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی ایس پی ناصر لودھی کا کہنا ہے کہ کورٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ورکشاپ بنا ہوا ہے ورکشاپ میں پولیس موبائل میں گیس ویلڈنگ کر رہی تھی اس دوران گیس کا سلنڈر پھٹ گیا، خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Tags: