آج کراچی میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، وزیر تعلیم

October 15, 2015 12:59 pm0 commentsViews: 16

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم و اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ آج یکم محرم الحرام کو صرف کراچی میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور تعلیمی اداروں کے علاوہ کسی بھی محکمے میں تعطیل نہیں ہوگی۔ بدھ کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ یکم محرم کو کراچی کے تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر تمام محکمے و ادارے معمول کے مطابق کھلے رہینگے۔

Tags: