قوم پرست جماعتوں کا ملیر کے 70گوٹھوں کی لیز کینسل کرنے پر احتجاجی مظاہرہ

October 15, 2015 12:59 pm0 commentsViews: 38

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ نیشنل موومنٹ ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی ،سندھ ترقی پسند پارٹی ،جئے سندھ قومی محاذ ،جئے سندھ تحریک اور عوامی جمہوری پارٹی کے تحت ملیر کے 70گوٹھوں کی لیز کینسل کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میںپلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لیز منسوخ کرنے کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں اعجاز سامیتو ،محبوب عباسی ،الہی بخش بکک اور دیگر نے کہا کہ سندھی اس دھرتی کے اصل وارث ہیں اور کراچی کے مضافاتی علاقوں میں سندھیوں کے قدیم گوٹھ ہیں لیکن سندھ حکومت نے ملیر کے 70گوٹھوں کی لیز منسوخ کردی ہے جو ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا ۔وزیراعلیٰ سندھ فوری طور پر ان گوٹھوں کی لیز بحال کرنے کے احکامات جاری کریں ورنہ نیشنل ہائی وے اور سپرہائی وے سمیت وزیراعلیٰ ہاؤس پر احتجاجی دھرنا دیں گے ۔