ابوظہبی ٹیسٹ پاکستان کی شاندار اننگ523 رنز پر ختم

October 15, 2015 1:03 pm0 commentsViews: 27

شاہینوں نے8 وکٹوں کے نقصان پر اننگ ڈکلیر کر دی، شعیب ملک245، اسد رفیق107 رنز بنا کر نمایاں رہے
گرین شرٹس نے انگلش بولروں کو آڑے ہاتھوں لے کر بھرکس نکال دیا، ثانیہ مرزا کا شعیب ملک کو ویلڈن وش
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے شعیب ملک کی شاندار ڈبل سنچری اور اسد شفیق کی سنچری کی بدولت8 وکٹوں کے نقصان پر 523 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 245، اسد شفیق 107 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے5 ویں وکٹ کیلئے 248 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوک نے4 جیمز اینڈرسن نے2، مارک ووڈ اسٹورٹ براڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ گرین شرٹس میچ پر چھائے رہے اور انہوں نے انگلش بولروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بھرکس نکال کر رکھ دیا۔ شعیب ملک کی شاندار اننگ پر ثانیہ مرزا نے شوہر کو ویلڈن وش کا پیغام دیا ہے۔