سرکاری اسپتالوں میں غیر حاضر عملے کیخلاف کارروائی،9 ملازمین معطل

October 15, 2015 1:07 pm0 commentsViews: 22

ڈائریکٹر صحت کا سندھ گورنمنٹ اسپتال فیڈرل بی ایریا پر چھاپہ،2 ڈاکٹرز سمیت4 ملازمین کو نوٹس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ نے سرکاری اسپتالوں میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی شروع کر دی، ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر ظفر اعجاز نے طویل غیر حاضری پر مختلف اسپتالوں کے9 ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔2 ڈاکٹروں سمیت 4 ملازمین کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں کارروائی کراچی کے اسپتالوں میں ملازمین کی طویل غیر حاضری کی اطلاعات پر کی گئی ہیں ڈائریکٹر صحت نے ان اطلاعات کے بعد اسپتالوں کا اچانک دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے بدھ کو سندھ گورنمنٹ اسپتال گوہر آباد فیڈرل بی ایریا کے7 غیر حاضر میڈیکل اسٹاف کو معطل اور2 ڈاکٹروں کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کئے گئے ہیں سندھ گورنمنٹ اسپتال پٹیل پاڑہ کے 2 پیرا میڈیکس کو معطل اور2 کو نوٹس جاری کئے گئے ڈائریکٹر صحت کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں کے دورے جاری رہیں گے۔ اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی تیز کر دی جائے گی۔

Tags: