شہر کے پارکوں اور میدانوں پر جرائم پیشہ عناصر کا قبضہ

October 15, 2015 1:07 pm0 commentsViews: 23

جہانگیر پارک پرپھل فروشوں نے قبضہ کرلیا‘ پارک کی دیواریں اور گرل جگہ جگہ سے توڑ دی گئیں
بلدیہ عظمیٰ کی غفلت کے باعث باغ ابن قاسم کی حالت ابتر ہوگئی‘ شہرکے پارک اصل حالت میں بحال کئے جائیں‘شہریوں کا مطالبہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی کے پارک اور کھیل کے میدان اجڑ گئے۔ شہر کے پارکوں پر منشیات فروش، نشئی اور جرائم پیشہ قابض ہوگئے۔ شہری پارکوں میں جانے سے گریز کرنے لگے۔ جہانگیر پارک پر پھل فروشوں نے قبضہ کر لیا۔ دیواریں اور گرل جگہ جگہ سے توڑ دی گئی۔ پارک میں مبینہ طو پر ملبہ اور کچرا لا کر پھینکا جا رہا ہے باغ ابن قاسم کی حالت ابتر ہوگئی پارک ریگستان کا منظر پیش کرنے لگا، جرائم پیشہ افراد کے خوف سے شہریوں نے پارک آنا بند کردیا، تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی غفلت کی وجہ سے شہری تفریحی پارکوں سے محروم ہو رہے ہیں۔ ایمپریس مارکیٹ میں کراچی کا قدیم جہانگیر پارک بلدیہ عظمیٰ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ جہانگیر پارک میں مبینہ طور پر تجاوزات قائم کی جا رہی ہیں پارک کی دیواروں کو اور گرل کو جگہ جگہ سے توڑ دیا گیا ہے ایمپریس مارکیٹ کے سامنے کھڑے ٹھیلے والوں نے پارک کے اندر باقاعدہ گلیاں بنا کر فروٹ مارکیٹ قائم کر لی ہے۔ اس سے قبل پھلوں کے ٹھیلے جہانگیر پارک کے اطراف میں لگتے تھے لیکن بلدیہ عظمیٰ کی سنگین غفلت یا مبینہ ملی بھگت سے اب پھلوں کی مارکیٹ جہانگیر پارک کے اندر لگنے لگی ہے پارک میں مبینہ طور پر ملبہ اور کچرا لاکر پھینکا جا رہا ہے خدشہ ہے چند دنوں میں پارک کے اندر دیواریں اٹھا کر پلاننگ کرکے مکمل قبضہ کرلیا جائے گا۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر کے پارک اصل حالت میں بحال کئے جائیں۔

Tags: