نجی اسپتالوں میں وبائی امراض سے بچائو کے ویکسی نیشن کے نام پر لوٹ مار

October 15, 2015 1:08 pm0 commentsViews: 44

ویکسی نیشن کورس کی مد میں 25 سے 30 ہزار فی کس وصولی‘ میڈیکل مافیا عوام سے 30 سے 50 ارب وصول کررہی ہے
درجنوں لیبارٹریز عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں‘ سینئر ڈاکٹروں کی مدد سے کمیشن مافیا بھی لوٹ مار کررہی ہے
کراچی( کامرس رپورٹر) شہر میں وبائی امراض سے بچائو کیلئے ویکسی نیشن کے نام پر پرائیوٹ اسپتالوں کے سینئر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹ غریب شہریوں سے ہزاروں روپے فی کس وصول کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق موسمی تبدیلی کے باعث بچوں میں فلو کی وبا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی اسپتالوں سے وابستہ ڈاکٹروں نے ویکسی نیشن کورس کی مد میں25 سے30 ہزار فی کس وصول کرنا شروع کر دئے واضح رہے کہ پاکستان میں فلو، پولیو، ہیپا ٹائٹس اور جگر کی بیماریوں کیلئے تمام مقامی فارما سیوٹیکل کمپنیاں ٹیکے تیار کر تی ہیں۔ ذرائع کے مطابق میڈیسن بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے بھاری نقد رقوم، سونے کے زیورات سمیت کاریں اور بنگلے بھی کمیشن میں دئیے جاتے ہیں جس کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا جاتا ہے۔ کراچی میں واقع درجنوں لیبارٹری بھی عوام کو لوٹنے کے اس مکروہ دھندے میں مصروف ہیں۔ یہاں بھی کمیشن مافیا سینئر ڈاکٹروں کی مدد سے عوام کی کھال اتارنے میں مصروف ہے ایک اندازے کے مطابق کراچی میں میڈیکل مافیا عوام سے30تا50 ارب روپے وصول کرتی ہے۔

Tags: