محرم میں صدر حساس ترین علاقہ، حفاظتی اقدامات کیے جائیں، تاجر

October 15, 2015 1:14 pm0 commentsViews: 14

بوھری بازار دھماکے جیسے خدشات موجود ہیں، ٹی وی کیمروں سمیت دیگر آلات نصب کیے جائیں، چیئرمین گولڈ مینو فیکچرز
کراچی( کامرس رپورٹر) محرم کے سلسلے میں کئے جانے والے حفاظتی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے صدر انتہائی حساس علاقہ ہے علاقے میں قائم پیس کمیٹی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ یہ بات گزشتہ روز نمائندہ آغاز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر میں45 بڑی مارکیٹیں اور 6 بڑے بازار ہیں جبکہ صدر کی جیولری مارکیٹ سینکڑوں دکانوں اور کارخانوں پر مشتمل ہے۔ اس علاقے میں ایسی شاہرا ہیں واقع ہیں جہاں وی آئی پی شخصیات کا گزرنا روز کا معمول ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پہلے ہی کراچی کے اس علاقے کو ریڈ زون قرار دے چکے ہیں جس سے یہاں کے تجارتی حلقے تشویش میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنے طور پر جیولری مارکیٹوں میں سی سی ٹی وی کیمروں اور سائونڈ سسٹم کی تنصیب کا بندوبست کیا ہے لیکن صدر کے کمرشل ایریا میں بے ہنگم پارکنگ کا حکومت کی جانب سے کوئی مناسب بندوبست نہ ہونے کے باعث بوہری بازار میں دھماکے جیسے خدشات موجود ہیں اس کے علاوہ مارکیٹوںمیں غلاظت کے ڈھیر بھی ہماری تشویش میں اضافہ کر رہے ہیں۔

Tags: