نواز شریف نے گاڑی کی چابی بھیج کر فوجی جنرل کو خریدنے کی کوشش کی تھی ، عمران خان

October 15, 2015 1:10 pm0 commentsViews: 26

صاف اور شفاف الیکشن سے ہی نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، کارکنوں سے خطاب
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے این اے122 اور پی پی147 کے مرکزی دفتر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے فوجی جنرل کو گاڑی کی چابی بھیج کر خریدنے کی کوشش کی تاہم یہ الگ بات ہے کہ انہوں نے وہ چابی واپس کر دی تھی۔ صاف اور شفاف الیکشن سے ہی نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے، ثابت ہوگیا ہے کہ2013ء کے الیکشن دھاندلی اور فراڈ سے جیتے گئے جب تک غیر قانونی کام کرنے والوں کو سزا نہیں دی جاتی جرم ایسے ہی بڑھتا رہے گا انہوں نے کہا کہ پہلے قدم کے طور پر الیکشن کے عمل کو ٹھیک بنانا ہوگا۔

Tags: