ہالا میں بھائیوں نے جائیداد کی خاطر بھائی کو قتل کر دیا

October 15, 2015 1:15 pm0 commentsViews: 58

قتل کرنے کے بعد لاش صحن میں دفنا دی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی
ہالا( یو پی پی) ہالا میں جائیداد کی خاطر بھائیوں نے بھائی کو قتل کردیا، لاش صحن میں دفن کر دی، پولیس کے مطابق مقتول نجیب اللہ کے بھائیوں سمیع اللہ اور ثناء اللہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مقتول شراب پی کر ہمیں تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور باپ کی ملکیت میں حصہ دینے سے بھی انکاری تھا۔ جسے چار پائی کے پائے سے حملہ کرکے قتل کیا جس کے بعد لاش چھپانے کیلئے موبائل فون بیچ کر بیلچہ خریدا جس کی مدد سے گھر میں گھڑا کھود کر دفنانے کی کوشش کی، لیکن مکمل طور پر دفن نہ کر سکے، پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ نجیب اللہ عبدالقدیر شیخ کے مکان میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔ کچھ دن سے مکان کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا۔ تعفن اٹھ رہا تھا جس پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے مکان کی دیوار پھلانگ کر دیکھا تو نجیب اللہ کی لاش دیکھی، جسے گڑھے سے نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ اسپتال پہنچایا، پولیس نے مکان مالک عبدالقدیر اور شبے میں بھائیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ جنہوں نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا۔

Tags: