ہیما مالنی 66 سال کی ہوگئیں

October 15, 2015 1:18 pm0 commentsViews: 30

شوقیہ طور پر فلموں میں اداکاری کیلئے آئی تھیں
ان کو جو مقبولیت ملی وہ فلم انڈسٹری میں مثل ہے
سالگرہ کے دن کو یادگار بنانے کی کوشش کی جاتی ہے‘اداکارہ
ممبئی( نیٹ نیوز) بھارت کی نامور اداکارہ ہیما مالنی 66 سال کی ہوگئیں وہ 14 اکتوبر 1948ء کو پیدا ہوئیں وہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور سیاست دان بھی ہیں انہوں نے فلمی دنیا میں قدم بطور اداکارہ رکھا تھا۔ ماضی کی نامور اداکارہ کو اتنی شہرت ملی جتنی بہت کم اداکارائوں کے حصہ میں آئی ہے انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز1968ء میں فلم سپنوں کے سوداگر سے کیا تھا اور اپنی پہلی فلم میں ہی انہوں نے بہترین اداکارہ کا مظاہرہ کرکے شائقین کے دل جیت لئے اس فلم کی کامیابی کے بعد ان پر فلموں کے دروازے کھل گئے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ میں اس مقام پر پہنچ جائوں گی میں نے جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو اس وقت میں نے شوقیہ طور پر اداکاری کا سوچا تھا لیکن جوں جوں مجھے کامیابی ملی میں نے آگے بڑھنا شروع کیا اور آج جو مقام حاصل کیا ہے وہ نا قابل یقین ہے سالگرہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ میری فیملی میری سالگرہ مناتی ہے اور اس دن خاص تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس دن کو یادگار بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Tags: