بلدیاتی الیکشن اور محرم میں سادہ لباس اہلکار اسلحہ لے کر نہیں چل سکیں گے

October 15, 2015 1:18 pm0 commentsViews: 50

سادہ لباس میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر بھی اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہو گی
سیکورٹی ایجنسیوں کے گارڈز پر بھی31 دسمبر تک سادہ لباس میں اسلحہ رکھنے پر پابندی ہوگی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام اور بلدیاتی انتخابات کے دوران اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی سادہ لباس میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ اس بات کا انکشاف محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کر دہ اس نوٹیفکیشن میں کیا گیا ہے جو عاشورہ کے3 دن کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور محرم اور بلدیاتی انتخابات کے دوران اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے پر جو پابندی عائد کی گئی ہے وہ سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے گارڈز پر بھی عائد ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان اداروں میں پولیس، رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ پابندی31 دسمبر تک لاگو رہے گی۔

Tags: