ڈیڈ لائن کے بعد اپٹما کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی دھمکی

October 15, 2015 1:20 pm0 commentsViews: 37

حکومت سے سات دن کے اندر مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ گزشتہ روز ملک بھر میں4 سو ملیں بند رہیں‘ پاکستان ریڈی میڈگارمنٹس نے کاروبار کھلا رکھا
مزدوروں نے ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے‘ ملکی خزانے کو 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان‘ لاکھوں مزدور یومیہ اجرت سے محروم
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو سات دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کی دھمکی دیدی۔ اپٹما کی کال پر گزشتہ روز ملک بھر میں چار سو سے زائد ملز بند رہیں اور ملزم مالکان اور مزدوروں نے ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کئے۔ ملز مالکان کو دو کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا لاکھوں مزدور بے روزگار رہے۔ دوسری جانب پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچررز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن پریگما سمیت اس کے زیر اہتمام کام کرنے والی دیگر پانچ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن نے ہڑتال سے لا تعلقی رکھتے ہوئے اپنے یونٹ کھلے رکھے۔

Tags: