محر م میں جلسے جلوس اور لائوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت مل گئی

October 15, 2015 1:20 pm0 commentsViews: 22

وزیراعلیٰ سندھ کی شیعہ علماء کونسل کی درخواست پر اجازت، نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا
لائوڈ اسپیکر کے استعمال میں احتیاط برتی جائیں، اشتعال انگیز تقاریر پر گرفتاریاں ہوں گی، قائم علی شاہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شیعہ علماء کی درخواست پر محرم الحرام کے دوران جلسے، جلوسوں میں لائوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاجائے گا۔ یہ منظوری بدھ کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں شیعہ علماء کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران دی۔ اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، ڈاکٹر قیوم سومرو، آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی، وزیر اعلیٰ کے معاونین خصوصی وقار مہدی، راشد ربانی، و دیگر نے شرکت کی جبکہ شیعہ رہنمائوں میں مولانا ناظر عباس تقوی، مولانا باقر زیدی، مولانا فرقان حیدر عابدی، مولانا جعفر سبحانی و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اگر میں آپ کو لائوڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہوں تو اس کے استعمال میں بہت احتیاط برتنی پڑے گی اور کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت استعمال کیا جائے گا۔ بصورت دیگر پورے صوبے میں کہیں بھی اشتعال انگیز تقاریر ہوئیں تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Tags: