ڈیرہ غازی خان، مسلم لیگ ن کے کیمپ آفس پر خودکش حملہ، بلدیاتی الیکشن کے2 امیدواروں سمیت9 افراد جاں بحق

October 15, 2015 1:23 pm0 commentsViews: 41

امجد کھوسہ پر حملہ20 سالہ خودکش بمبار نے کیا، لاش مل گئی،الاحرار گروپ نے ذمہ داری قبول کر لی
تونسہ شریف ( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے کیمپ آفس میں خود کش حملے کے نتیجے میں بلدیاتی الیکشن کے دو امیدواروں سمیت8 افراد جاں بحق اور10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ امجد فاروق کھوسہ کیمپ آفس میں موجود نہیں تھے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ایک دستی بم بر آمد ہوا جبکہ 20 سالہ بمبار کی لاش تحویل میں لے لی گئی صدر اور وزیر اعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات کی جانب سے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے واقعہ کی مذمت کی گئی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کا حکم دے دیا، ادھر طالبان سے الگ ہونے والے گروپ جماعت الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی فاروق کھوسہ کے کیمپ آفس میں دھماکہ بدھ کو دوپہر12 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں20 سے25 افراد پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ کیمپس آفس کو بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میںاستعمال کیا جا رہا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں8 افراد موقع پر جاں بحق اور10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Tags: