بھنگوریہ گوٹھ کے مکینوں کا 3بچیوں کے اغواء کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاج

October 15, 2015 2:07 pm0 commentsViews: 29

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عزیز آباد کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ کے رہائشیوں نے تین بچیوں کے اغواء کے خلاف بدھ کو کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی جو ان بچیوں کی بازیابی کا مطالبہ کررہی تھی ۔بچیوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ 7ستمبر کو بھنگوریہ گوٹھ سے تین بچیوں صورت دختر محمد فضل ،ثمینہ دختر جان محمد اور نگینہ دختر محمد اسماعیل کو لاڑکانہ کے رہائشی صدام جاکھرانی نے مبینہ طور پر اغواء کرلیا ہے جس کی ایف آئی آر عزیز آباد تھانے میں درج ہے ۔دو ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے ۔احتجاجی مظاہرین سے یکجہتی کے لیے مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ بھی مظاہرے میں شامل ہوگئے ۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ ان بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔