گرفتاری کا خوف!کے الیکٹرک کے افسران بیرون ملک جانے لگے

October 15, 2015 1:22 pm0 commentsViews: 18

محکمے کے دو اعلیٰ افسران کینیڈا منتقل ہوگئے، دیگر افسران نے بھی امیگریشن کیلئے درخواستیں دے دیں
کے الیکٹرک کے 7اعلیٰ افسران گرفتاریوں کے خوف سے عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں
کراچی( کرائم رپورٹر) سندھ میں کرپشن میں ملوث افراد کی گرفتاری کے خوف سے کے الیکٹرک کے7 اعلیٰ افسران اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے جن میں سے2 افسران کینیڈا منتقل ہوگئے ہیں جبکہ دیگر مستعفی افسران نے بھی کینیڈا کی امیگریشن کیلئے درخواست دی ہوئی ہے منظور ہونے کے بعد بھی وہ کینیڈا چلے جائیں گے‘ تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بد عنوانی اور غیر قانونی ذرائع سے آمدنی بڑھانے والوں کیخلاف موثر کارروائیوں سے کے الیکٹرک کے بجلی صارفین کے ساتھ فراڈ ‘اوور بلنگ ‘میٹر ٹیمپرنگ اور کنڈا کنکشن کی فراہمی میں ملوث افسران میں کھلبلی مچی ہوئی ہے‘ کے الیکٹرک کے7 اعلیٰ افسران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیدیا ہے جن سے متعدد افسران بیرون ممالک فرار ہونے کی تیاریاں کررہے ہیں جبکہ بعض افسران بیرون ممالک فرار ہوچکے ہیں۔

Tags: