کورٹ پولیس ہیڈ کوراٹرز میں گیس ویلڈنگ کے دوران دھماکہ

October 15, 2015 1:24 pm0 commentsViews: 36

کراچی (کرائم رپورٹر)ایس پی گلشن آفس کے قریب کورٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں گیس ویلڈنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوگیا ،دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،تفصیلات کے مطابق عزیز بھٹی کے علاقے گلشن اقبال ایس پی گلشن آفس کے قریب اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے پاس واقع کورٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز میں بدھ کی دوپہر زور دار دھماکہ ہوگیا ۔ دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، ڈی ایس پی ناصر لودھی کا کہنا ہے کہ کورٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ورکشاپ بنا ہوا ہے ورکشاپ میں پولیس موبائل میں گیس ویلڈنگ کررہی تھی کہ اس دوران گیس کا سلنڈر پھٹ گیا، خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

Tags: