واٹر پمپ کے دکانداروں کا لوٹ مار کیخلاف احتجاج

October 15, 2015 1:25 pm0 commentsViews: 37

ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہو جاتے ہیں، پولیس ٹھیلے والوں سے رقم بٹورتی رہتی ہے، مظاہرین
کراچی(کرائم رپورٹر)فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ مارکیٹ کے مشتعل دکانداروں نے ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضا فے اور پولیس کی مبینہ بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر16میں قائم واٹر پمپ مارکیٹ کے مشتعل دکانداروںنے لوٹ مار اور ڈکیتیوں میں اضافہ ہونے باعث پولیس کے خلاف شد ید احتجاج کیا ،دکانداروں کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز دو بجے نامعلوم ملزمان نے انارکلی بازار اور پاشا مارکیٹ کے چار دکانداروں کو لوٹ لیا ،پولیس کو متعد د بار اطلاع دی گئی پولیس نہیں پہنچی ،مشتعل افراد کا کہنا ہے کہ علاقہ پولیس یوسف پلازہ سے لیکر واٹر پمپ مارکیٹ میں سبزی اور پھل فروش کے ٹھیلے والوں اور دکانوں کے باہر پتھاروں والوں سے مبینہ طور پر یومیہ رقوم وصول کرتی ہوئی نظر آتی ،لوٹ مارکرنے والے ملزمان باآسانی لوٹ مار کے بعد فرار ہوجاتے ہیں۔

Tags: