لانڈھی میں پانی کی عدم فراہمی پر مکینوں کا مظاہرہ، ٹریفک جام

October 15, 2015 2:01 pm0 commentsViews: 29

وال مین پانی دینے کیلئے رقم طلب کرتا ہے ، مکینوں کا موقف، واٹر بورڈ کیخلاف نعرے
کراچی(کرائم رپورٹر)لانڈھی کے مختلف علاقوں کے مشتعل مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر مین روڈ بلاک کرکے واٹر بورڈکے عملے کے خلاف احتجاج کیا ،جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی نمبر5,4,3اور ایک نمبر کے مشتعل مکینوں نے لانڈھی نمبر 4میں قائم مین روڈ پر ٹائر نذر آتش اور رکاوٹیں کھڑی کرکے پانی کی عدم فراہمی پر واٹر بورڈ کے عملے کے خلاف شدید احتجاج کیا ،احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ،جن کا کہنا تھا کہ لانڈھی نمبر چار اوراطراف کے علاقوں میں واٹر بورڈ کی جانب سے ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند کی ہوئی ہے ،مشتعل مکینوں نے واٹر بورڈ کے عملے کے خلاف کے نعرے بازی کی اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ لانڈھی کے مذکورہ علاقوں میں پانی کی فراہمی کا یقینی بنائے۔،مشتعل افراد کا مزید کہنا تھا کہ مکین مجبوراً واٹر ٹینکر خرید کر گزارا کررہے ہیں ،وال مین علاقہ مکینوں سے پانی دینے کیلئے رقوم طلب کرتا ہے ،رقوم نہ دینے پر پانی کی فراہمی بند کی جاتی ہے۔

Tags: