جیکب آباد ‘70 افغانی و ازبک باشندے گرفتار

October 15, 2015 2:06 pm0 commentsViews: 30

جیکب آباد (نیوز ڈیسک)جیکب آباد میں پولیس کی کارروائی ،غیر قانونی ملک میں داخل ہونے والے 70سے زائد افغانی اور ازبک گرفتار مقدمہ درج جیل منتقل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں حساس ادارو ںاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جیکب آبادکے نمائش گرائونڈ میںیو ایس ایڈ کی جانب سے تعمیر ہونے والی پینے کے پانی کی ٹنکی کی تعمیر میں کام کرنے والے 70غیر ملکی ازبک اور افغان شہریوں کو گرفتارکرکے سول لائن تھانہ سمیت شہر کے مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔۔

Tags: