پولیس اہلکار کی کراچی پریس کلب پر خودسوزی کی کوشش

October 15, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 16

کراچی (این این آئی)شاہ فیصل کالونی کے رہائشی پولیس کانسٹیبل سید قرار حسین نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر خود سوزی کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود پولیس اہلکاروں اور شہریوں نے اسے خودسوزی کرنے سے روک دیا ۔قرار حسین کا کہنا ہے کہ وہ خواجہ اجمیر نگری ہیڈ کوارٹر میں تعینات ہے ۔اس کی شادی شدہ صاحبزادی کے گھر میں کچھ افراد نے داخل ہو کر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔اس واقعہ کو کئی دن گذر چکے ہیں ۔جب میں نے ملزمان کے خلاف شکایت کی تو انہوں نے مجھے مارا پیٹا ۔تاہم اعلیٰ حکام کو درخواستیں دینے کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے ۔

Tags: