سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے ڈی ای امتحان کا پرچہ آوٹ

October 15, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 24

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے ڈی ای پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے امتحان کے مطالعہ پاکستان کا پرچہ آوٹ ہو گیا ، ٹیکنیکل بورڈ کے عملے نے500روپے میں پرچہ فروخت کیا۔سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے تحت ڈھائی بجے دن ڈی ای پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے مطالعہ پاکستان کا پرچہ ہونا تھا لیکن مقررہ وقت سے تین گھنٹے قبل ہی پرچہ آوٹ ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکینل بورڈ کے عملے نے500روپے فی پرچہ فروخت کیا ۔ سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں گزشتہ ایک سال سے مستقل ناظم امتحانات کو تعینات نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث مسائل پیداہورہے ہیں۔

Tags: