ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو 0.3 فیصد سے کم کیے جانے کا امکان

October 15, 2015 2:10 pm0 commentsViews: 23

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو 0.3 فیصد سے کم کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز تاجروں کو نوٹسز جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے تاجروں کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس اور دوسرے مسائل کو حل کرنے کے لئے مراعاتی پیکیچ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو اعشاریہ تین فیصد سے کم کیے جانے کا امکان ہے جبکہ چھوٹے تاجروں سے تین سال تک فکس ٹیکس کی وصولی اور آڈٹ سے بھی استثنیٰقرار دیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سالانہ50لاکھ سے زائد ٹرن اوورکرنے والے تاجروں کو سیلز ٹیکس بھی نہیں جمع کرانا ہو گا ۔

Tags: