رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 14 فیصد کمی ریکارڈ

October 15, 2015 2:10 pm0 commentsViews: 20

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کے تین ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں چودہ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،خسارہ پانچ ارب اکیاون کروڑ ڈالر رہا، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران یہ خسارہ چھ ارب سینتالیس کروڑ ڈالرتھا، رواں مالی سال کے تین ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں تیرہ فیصد کمی ہوئی۔

Tags: