صحافی یونس بٹ کو عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

October 15, 2015 2:14 pm0 commentsViews: 23

کراچی( کلچرل رپورٹر) معروف فلمی صحافی یونس بت حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے‘ ان کی عمر 76 برس تھی‘ انہوں نے اپنے پیچھے دو بیٹے تین بیٹیاں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔ یونس بٹ کی نماز جنازہ صفہ عزیز آباد بلاک2 میں ادا کی گئی اور عیسیٰ نگری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں میر جاوید الرحمن‘ رضوان صدیقی‘ محمود احمد خان‘ عبدالوسیع قریشی‘ جنید رضوی‘ ذیشان صدیقی‘ فرقان یوسفی‘ راشد لطیف‘ محمد شاہد خان‘ قیصر مسعود جعفری‘ علی اصغر‘ اخلاق احمد اور راشد عالم سمیت مرحوم کے دوستوں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کا سوئم آج بلاکA-1201 سعدی ٹائون میں عصر تا مغرب ہوگا۔