اسٹاک مارکیٹ میں واقع دفتر میں چھاپہ، ڈھائی کروڑ کی کرنسی برآمد

October 15, 2015 2:16 pm0 commentsViews: 24

ایف آئی اے کی ٹیم نے حوالہ ہنڈی میں ملوث2 افراد انیس اور اویس کو گرفتار کر لیا
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اسٹاک ایکسچینج بلڈنگ میں واقع ایک دفتر پر چھاپہ مار کر ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی‘ حوالہ ہنڈی کے الزام میں دو افراد بھی گرفتار کرلئے گئے۔ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کیساتھ دیگر کالے دھندوں میں ملوث افراد کیخلاف بھی کریک ڈائون جاری ہے‘ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں واقع ایک دفتر پرچھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 افراد محمد انیس عبداللہ اور ہارون کو گرفتار کرلیا‘ دفتر سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی۔

Tags: