آئی جی سندھ کی داعش کے 53 دہشت گردوں کی فہرست سے متعلق خبروں کی تردید

October 15, 2015 2:16 pm0 commentsViews: 22

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے داعش کے 53 دہشت گردوںکی فہرست سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی تعداد کی تردید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں داعش کے منظم گروہوں کی موجودگی اور سندھ پولیس کی جانب سے داعش سے وابستہ 53افراد کی فہرست جاری کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے ۔سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ خبر میں کوئی صداقت نہیں، پولیس نے داعش کے دہشت گردوں سے متعلق کوئی فہرست جاری نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کی جانب سے داعش کے53 دہشت گردوں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔

Tags: