ضلع وسطی میں محرم کے حوالے سے اجلاس میں علماء اور عمائدین شہر کا احتجاج

October 15, 2015 2:16 pm0 commentsViews: 21

عمائدین شہر نے ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی عائشہ ابڑو سے ازخود تبادلہ کرانے کا مطالبہ کر دیا
ایڈمنسٹریٹر کی نااہلی کے باعث شہر کا بڑا ضلع جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے، اجلاس کے شرکاء
کراچی(سٹی رپورٹر)ضلع وسطی میں محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں علماء کرام و عمائدین شہر کا شدید احتجاج،عمائدین شہرنے ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی عائشہ ابڑو سے از خود تبادلہ کرانے کا مطالبہ کردیا ۔ایڈمنسٹریٹر کی نااہلی کی وجہ سے شہر کا سب سے بہترین ضلع تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے،جگہ جگہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہیںایڈمنسٹریٹر نہ علاقے میں نکلتی ہیں نہ ہی دفترمیں شہریوں سے ملاقات کرتی ہیںان خیالات کا اظہار ضلع وسطی لیاقت آباد زون میں محرم الحرام کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس میں شرکاء نے اپنے اپنے خطاب میں کیاتفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں لیاقت آباد زون میں علماء کرام اور عمائدین شہر کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فقہ جعفریہ کے علماء علامہ اطہر نقوی، چیئرمینپیس کمیٹی ناصر خان،علامہ سلیم ترابی،آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر سمیت دیگر نے شرکت کی ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ضلع وسطی کو تباہ کیا جارہا ہے۔